حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ شب نیمہ شعبان کے موقع پر دارالحکومت کے نئے انتظامی علاقے میں واقع مسجد اعظم میں ایک عظیم الشان جشن منعقد کرے گی۔ اس تقریب میں وزیر اوقاف، مصر کے مفتی نظیر محمد عیاد، جامعۃ الازہر کے معاون محمد عبدالرحمن الضوینی (شیخ الازہر کے نمائندے کے طور پر)، قاہرہ کے گورنر، علمائے کرام، ائمہ مساجد اور عوامی و انتظامی رہنما بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
وزارت اوقاف نے بتایا ہے کہ وہ مسجد اعظم، اسلامی ثقافتی مرکز اور دارالقرآن الکریم کے مکمل علمی اور تبلیغی انتظام کی ذمہ داری سنبھالے گی۔ اس اقدام کا مقصد مسجد کے علمی کردار کو مضبوط بنانا اور اس کے دینی و تعلیمی مشن کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اوقاف اسامہ الازہری نے اس موقع پر کہا کہ وزارت مسجد اعظم کو ایک نمایاں علمی، دینی اور سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ جمعہ کو اس مسجد میں وزارت کے زیر اہتمام پہلا باضابطہ اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ